24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںمقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں ،وفاقی...

مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں ،وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

- Advertisement -

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں ۔کشمیری عوام صحت و علاج کی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ استحصال کشمیر پر جاری اپنے پیغام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن کشمیریوں پر ظلم و جبر کی یاد دلاتا ہے، بھارت نے 5 اگست کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔کشمیر کا ہر دکھ ہمارا دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں