- Advertisement -
لاہور۔5فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری بچوں کا تعلیمی حق کچلنا بین الاقوامی انسانی حقوق کی متعدد دفعات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور نوجوانوں کا تعلیمی مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔ کشمیر میں لاکھوں طلبا بھارتی فوج کے جبر کی وجہ سے سکول نہیں جا پا رہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 50 فیصد سے زائد سکول بند ہو چکے ہیں اور تعلیمی سلسلہ بھی رواں نہیں رہا۔ ایسے میں تعلیم کے حق سے محروم کشمیری بچوں کیلئے آواز بلند کرنا اور عالمی برادری کا اس جانب توجہ مبذول کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔
- Advertisement -