مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ44کشمیریوں کو شہیدکیا

131

سرینگر۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ستمبر میں 12کم عمر لڑکوں اور ایک خاتون سمیت44بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 11افراد کوایک جعلی مقابلے میں مارا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں 2خواتین بیوہ اور5بچے یتیم ہوئے۔