مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا

116

سرینگر ۔ 23 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بڈگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ہفتے کی شام کو ضلع کے علاقے چاڈورہ میں حیات پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔