وفاقی وزیر امورکشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے داخلے کے دن27اکتوبر کو پاکستان یوم سیاہ منائے گا،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ اے پی پی کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ کے موقع پر پوری دنیا کو کشمیر میں …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے داخلے کے دن27اکتوبر کو پاکستان یوم سیاہ منائے گا،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ اے پی پی کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ کے موقع پر پوری دنیا کو کشمیر میں غیرقانونی اور کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس قبضہ کے خلاف پیغام سے آگاہ کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ حال ہی میں اس حوالے سے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں ہوم سیاہ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں وزارت خارجہ، صوبوں ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سے نمائندوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی کشمیر کے مسئلہ کو بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اٹھا رہا ہے،وزیراعظم محمد نوازشریف نے سلامتی کونسل میں اپنے حالیہ خطاب میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے واضح موقف ہے کہ اس دیرینہ مسئلہ کے حل کے بغیر اس خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

Leave a Reply