مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے،برہان وانی کی بھارتی افواج کے ہاتھوں شہادت کشمیر کی آزادی کی نئی تحریک، نئی فکر اور نئی طرز ہے جو کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی،صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر را جہ فاروق حیدر کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر را جہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردارادا کریں،یہ تنازعہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے صدر را جہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردارادا کریں،یہ تنازعہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اورلوگوں کو اپنے حق خود ارادیت کے لیے آواز تک نہیں اٹھانے دی جا رہی جو کہ انسانی حقوق کی سرا سر خلاف ورزی ہے جس پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی بھارتی افواج کے ہاتھوں شہادت کشمیر کی آزادی کی ایک نئی تحریک ہے ، نئی فکر ہے،ا ایک نئی طرز ہے جو کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔بی جے پی جس کی قیادت نریندر مودی کر رہے ہیں جب سے اقتدار میں آئے ہیں مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے بھاگ رہے ہیں ، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply