مقبوضہ کشمیر میں حالات بہت کشیدہ ہیں‘گذشتہ اٹھارہ روز میں 60 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے‘ میر واعظ عمر فاروق

123

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات بہت کشیدہ ہیں اور بھارتی افواج کے گزشتہ اٹھارہ روز سے جاری سخت ترین کرفیو کے نفاذ سے مقبوضہ وادی ایک چھاﺅنی کا منظر پیش کررہی ہے، بھارتی افواج کی جارحیت اور بربریت کی وجہ سے گذشتہ اٹھارہ روز میں 60 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر سینکڑوں زخمی بھی ہیں۔گذشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، لوگوں کو غذائی قلت کا شدید سامنا ہے جبکہ بیمار ہو جانے والے افراد کو ادویات تک بھی دستیاب نہیں۔ ہم نے جنوبی کشمیر جانے کی کوشش کی تاکہ شہید ہو جانے والے کشمیریوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا جا سکے لیکن یہاں کی بھارتی انتظامیہ نے مجھے اور گیلانی صاحب کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا اور پھربعد میں گھر لا کر نظر بند کر دیا گیا،ہزاروں شہید ہونے والے اور لاکھوں سڑکوں پر موجود نہتے کشمیریوں کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں اپنا بنیادی حق حق خود ارادیت دیا جائے جس کے لیے وہ اپنی پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیںلیکن بھارت کشمیریوں کے اس مطالبے کو سمجھنا ہی نہیں چاہتا، ہمیں اپنا بنیادی حق چاہیے، اپنے بنیادی حق حق خود ارادیت کے سوا اور کچھ بھی نہیں چاہیے