مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی ہڑتال کی کال

109

سرینگر ۔ 16 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے پلوامہ میں50سے زائد طلباءکوزخمی کرنے اور سرینگر کے علاقے میں بٹہ مالو میں ایک نوجون کو سر میں گولی مار کر شہید کر نے کی مذموم کارروائیوں کیخلاف مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ہفتے کے روز پلوامہ کے ڈگری کالج پر دھاوا بول کر طلباءکو وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا تھا ۔