سرینگر ۔ 11 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں ممتاز کشمےری رہنما شہےد محمد مقبول بٹ کی 35 وےں برسی پر پیر کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ انہیں بھارتی حکومت نے 11فروری 1984ءکو نئی دہلی کی تہاڑ جےل مےں پھانسی دی تھی۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال سےد علی گےلانی، مےرواعظ عمرفاروق اور محمد ےاسےن ملک پر مشتمل مشترکہ حرےت قےادت نے دی تھی۔ ہڑتال کے باعث مقبوضہ علاقے مےں تمام دکانےں اور کاروباری ادارے بند اور سڑکوں پر گاڑےوں کی آمدورفت معطل ہے جبکہ انتظامےہ نے ٹرےن سروس بھی معطل کردی۔ درےں اثناءقابض انتظامےہ نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سرےنگر کے مختلف علاقوں مےں کرفےو جےسی سخت پابندےاں عائد کردی ہےں جن کے تحت اےک جگہ پرچار ےا اس سے زےادہ افراد جمع نہےں ہوسکتے۔ اےک پولےس افسر نے سرےنگر مےں بتاےا کہ مہاراج گنج، صفاکدل، نوہٹہ ،رعناواری اور خانےار سمےت سرےنگر کے ڈاﺅن ٹاﺅن علاقوں اورمائسمہ مےں پابندےاں عائد رہےں گی۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ءکو اور محمد افضل گورو کو 9فروری2013 ءکوتحرےک آزادی کشمےر مےں ان کے کردار کی پاداش مےں پھانسی دی تھی۔ مشترکہ حرےت قےادت نے کہا ہے کہ تحرےک آزادی کشمےر مےں شہےد محمد مقبول بٹ اور شہےد محمد افضل گورو کی قربانےاں تحرےک مزاحمت کی تارےخ مےں اےک شاندار باب ہے۔