سرینگر ۔ 14 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی فورسز کی طرف سے دھمکیاںدی جارہی ہیں کہ اگر انہوںنے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کا سلسلہ بند نہ کیا تو انہیں خطرناک نتائج کا سامنا کرنا ہو گا ۔ کشمیرمیڈیا سروس مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران مقوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں برسا …
مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو بھارتی فورسز کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیوں کا سامنا
مزید خبریں
سرینگر ۔ 14 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی فورسز کی طرف سے دھمکیاںدی جارہی ہیں کہ اگر انہوںنے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کا سلسلہ بند نہ کیا تو انہیں خطرناک نتائج کا سامنا کرنا ہو گا ۔ کشمیرمیڈیا سروس مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران مقوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں برسا کر اب تک 39افراد کو شہید کر دیا ہے جبکہ صحافی اس نازک صورت حال میں اپنی جانیں خطرے میں ڈالکر پیشہ ورانہ فرائض نبھا رہے ہیں۔ ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت پر کشمیری انتہائی سراپا احتجاج ہیںجبکہ بھارتی میڈیا اس ساری صورت حال کی اصل تصویر نہیں دکھا رہا اور کشمیرمیں بھارتی میڈیا کے اس منافقانہ طرز عمل کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔








