پیرس ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے ریڈیو فرانس کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال تشویشناک ہے۔ ریڈیو فرانس کا یہ پروگرام پانچ مختلف زبانوں میں دنیا بھر میں نشر کیا گیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے اور وہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات …
مقبوضہ کشمیر میں صورت حال تشویشناک ہے‘ فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق
مزید خبریں
پیرس ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے ریڈیو فرانس کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال تشویشناک ہے۔ ریڈیو فرانس کا یہ پروگرام پانچ مختلف زبانوں میں دنیا بھر میں نشر کیا گیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے اور وہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پرامن طورپر حل چاہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں معین الحق نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم پرامن ہمسائیگی کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بھارت مثبت سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آکر کئی سال سے جاری تنازعہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو پرامن طریقہ سے ختم کرے گا۔








