24.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںمقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن میں مودی نے اپنے عوام کو...

مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن میں مودی نے اپنے عوام کو نشانہ بنایا،مودی کیلئے اپنے عوام کا قتل کوئی اچھنبے کی بات نہیں،پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر کشمیریوں پر حملے ہورہے ہیں۔ مشعال ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی): حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن میں مودی نے اپنے عوام کو نشانہ بنایا،مودی کیلئے اپنے عوام کا قتل کوئی اچھنبے کی بات نہیں،پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر کشمیریوں پر حملے ہورہے ہیں،پہلگام واقعے کے بعد کشمیری خاندانوں کو جدا کیا جارہا ہے۔ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشعال ملک نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں،

جب بھی بھارت میں الیکشن ہوتے ہیں تو کشمیریوں کیلئے خونی ہوتے ہیں،فالس فلیگ آپریشن کرکے ملبہ کشمیریوں پر ڈال دیا جاتا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن میں مودی نے اپنے عوام کو مار دیا،مودی کیلئے اپنے عوام کو مارنا کوئی بڑی بات نہیں،پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر کشمیریوں پر حملے ہورہے ہیں،پہلگام واقعے کے بعد کشمیری خاندانوں کو جدا کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان جتنا چاہے اعتماد سازی کرلے بھارت کی نیت ہی نہیں،کشمیری جن کی جائز شادیاں ہوئی ہیں ان کو الگ کیا جارہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ آر ایس ایس جو کررہا ہے اس پر پابندی لگانی چاہیے،جن لوگوں کے گھروں کو بلڈوز کیا جارہا ہے ان کا کیا قصور ہے،مقبوضہ کشمیر میں گھروں کو بموں سے اڑایا جارہا ہے،بھارت کی جانب سے آبی جارحیت غیرقانونی ہے،آزاد کشمیر کو وار کونسل قرار دیا جائے،آزاد کشمیر کے تمام علاقے لائن آف کنٹرول پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جعلی آپریشن کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں ناکام ہو گئی،عالمی سطح پر بھارتی دہشت گردی کی مذمت کی جا رہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ عالمی سطح پر اور بھارت کے اندر بھی بھارتی حکومت کی مذمت کی جا رہی ہے،کشمیری قوم بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی بھاری قیمت چکا رہی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ ہزاروں خاندانوں کو جبری طور پر جدا کیا جا رہی ہے،آر ایس ایس کو فوری طور پر پابندی عائد کرنا چاہیے،ہر کشمیری ظلم اور جبر کا سامنا کر رہا ہے،مقبوضہ جموں کشمیر کی معیشت، سیاحت اور زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے دریاؤں پر کشمیریوں کا حق ہے بھارت کا نہیں،کشمیریوں کو گرفتار اور شہید کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کسی کو بھی رعایت دینے کیلئے تیار نہیں ہے،بھارت کی آرمی، ایئر فورس، نیوی نے ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج کو خوف ہے کہ اس کا ردعمل آسکتا ہے،چین نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے،بنگلہ دیش نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے،اس وقت ہمیں چاہیے کہ پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیں۔مشعال ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے،مقبوضہ کشمیر کی فیملیز کو جدا کیا جارہا ہے،ان خاندانوں کا مقدمہ عالمی سطح پر لیجانے کی ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591723

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں