سرینگر ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو مسلسل103ویں روز بھی ہڑتال اور پابندیاں جاری رہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے جبکہ قابض انتظامیہ نے وادی کشمیر میںضلعی صدر مقامات کی طرف لوگوں کے مارچ کو روکنے کے لیے سخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کپواڑہ، بارہ مولہ، بانڈی پورہ ، بڈگام، گاندربل، سرینگر، پلوامہ، شوپیان، کولگام اور اسلام آباد اضلاع میں بھارتی فورسز کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ مارچ کی کال مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔