سرینگر ۔ 24 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں آج مسلسل 112ویں روز بھی فوجی محاصرہ اور دیگر پابندیاں جاری اور انٹرنیٹ معطل ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیرباالخصوص تاریخی جامع مسجد سرینگر کے علاقے میں 4اگست سے دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاںعائد ہیں ۔جامع مسجد کے تمام دروازے اورملحقہ علاقوںکے بازار بند ہیں۔ جامع مسجد کے اندر اضافی بھارتی فورسز تعینات ہیں اور نوہٹہ کی طرف کھلنے والے مسجد کے مرکزی دروازے پر بلٹ پروف گاڑیاں کھڑی ہیں۔نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مسجد کی عمارت کے ہرطرف فورسزکو تعینات کیا گیا ہے۔سرینگر کے اہم تجارتی مراکز لالچوک ، سول لائنز، بٹہ مالو ، ڈائون ٹائون اور دیگر علاقوں میں دکانیں اورکاروباری مراکز بند ہیںجبکہ انٹرنیٹ ، ٹیکسٹ مسیجز اورپری پیڈ موبائل فونز پر بدستور پابندی عائد ہے ۔