سرینگر ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل125ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ اور سخت پابندیا ں بر قرارر ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں ، چپے چپے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جبکہ انٹرنیٹ ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز بدستور معطل ہیں ۔واٹس ایپ اکاﺅنٹس …
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل125ویں روز بھارتی فوجی محاصرہ اور سخت پابندیا ں بر قرار،نظام زندگی مفلوج

مزید خبریں
سرینگر ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل125ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ اور سخت پابندیا ں بر قرارر ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں ، چپے چپے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جبکہ انٹرنیٹ ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز بدستور معطل ہیں ۔واٹس ایپ اکاﺅنٹس بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں ڈاکٹر اور انجینئرنگ کے طلباءاپنے مریضوں کے ڈیٹا اور آن لائن کورسز تک رسائی سے محروم ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ ائرفورس سٹیشن کے نزدیک ذہنی طو ر پر معذور 40سالہ شخص بشیر احمد گنائی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ جموںکے مسلمان رہنماﺅں کے اعلیٰ سطح کے ایک وفدنے بھدرواہ کا دورہ کرکے مقامی لوگوں کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے عبدالغنی گونی سے بھی ملاقات کی جنہیں 24سال تک غیرقانونی طورپر نظربند رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ گونی نے وفد کو بتایا کہ جیل میں کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔








