اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے خلاف آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ اور یوم مذمت منایا۔ اس ضمن میں آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مسلم …
مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے خلاف آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ اور یوم مذمت منایا‘ آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے خلاف آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ اور یوم مذمت منایا۔ اس ضمن میں آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور معصوم کشمیریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نام نہاد جمہوریہ کے وحشیانہ ظلم و تشدد کا نوٹس لے۔








