مقبوضہ کشمیر میں کالج کے طلبا کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر مقدمہ درج کرنا مودی حکومت کی ناروا حرکت ہے، ایسے اقدامات سے آزادی کی امید بڑھ رہی ہے، چوہدری فواد حسین

146

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کالج کے طلبا کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر مقدمہ درج کرنا مودی حکومت کی ناروا حرکت ہے، اس سے آزادی کی امید بڑھ رہی ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اور شیر کشمیر میڈیکل کالج کے طلبا کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جیت کشمیر کی جیت ہے تو وہ جشن کیوں نہ منائیں؟ مودی جنتا کی ایسی ناروا حرکتوں سے آزادی کی امید بڑھ رہی ہے۔