28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمقبوضہ کشمیر میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند...

مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند افراد کو طبی اور قانونی سہولت سے محروم رکھا جاتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

- Advertisement -

سرینگر ۔ 16 اپریل (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند افراد کو وکلا ءتک رسائی نہیں دی جاتی جبکہ انہیں طبی سہولت سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق کے بارے میں سال2015کی اپنی رپوٹ میں کہا ہے کہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شہری کو بغیر کسی الزام اور عدالتی کارروائی کے کم از کم دو برس تک قید رکھا جاسکتا ہے جبکہ اس دوران نظر بند شخص کے اہلخانہ کو اس سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1173

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں