- Advertisement -
سرینگر ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جسکا مقصدعالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ جموں وکشمیر پر بھارت کا قبضہ قطعی طور پر غیر قانونی ، بلا جواز اور کشمیریوں کی خواہشات کے منافی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے 27اکتوبر 1947کوسرینگر کے ہوائی اڈے پر اپنی فوج اتارکر کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف اور برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کو پامال کرتے ہوئے جموںوکشمیر پرزبردستی قبضہ جما لیا تھا۔ آج مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119277
- Advertisement -