سری نگر ۔ 14 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے آج یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان کے عوام کو مباکباد دیتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمرفاروق نے اپنے ایک پیغام میں امید ظاہر کی کہ پاکستان ماضی کی طرح کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ میرواعظ نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کشمیری عوام پاکستان میں امن واستحکام کے لیے دعاگو ہیں۔