مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی،مشیر خارجہ سرتاج عزیز

179

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) او آئی سی کے رابطہ گروپ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابطہ گروپ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی سے متعلق عالمی برادری کو تنظیم کی تشویش سے مسلسل آگاہ کر رہا ہے۔کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں افسوسناک ہیں جبکہ کشمیری اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔رابطہ گروپ نے اس عزم کا اعادہ استنبول میں او آئی سی کے تیرھویں سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے اجلاس میں کیا۔