سرینگر ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمےرکے قصبے راجوری میں پیر کو مسلسل چھٹے روز بھی کرفیو نافذ رہا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ راجوری میں معمولی نرمی کے بعد دوبارہ کرفیو نافذ کردیا ہے اور قصبے سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بعض علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس کے بعد گزشتہ شام کرفیو دوبارہ نافذ کردیاگیا ۔ قصبے میں 14ستمبر کو فرقہ پرست عناصر کی طرف سے مسلمانوں پر حملے کے بعد کرفیو نافذ کردیاگیاتھا۔ راجوری کے ضلعی مجسٹریٹ شبیر احمد بٹ نے کہاہے کہ راجوری قصبے میں عید پر اونٹ کی قربانی سے بعض علاقوں میں جھڑپوں کی اطلاعات ملی تھی جس کے بعد کرفیو نافذ کردیاگیا ۔