سرینگر ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں قابض انتظامےہ نے لوگوں کو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق مےں رےلےاں اور جلوس نکالنے سے روکنے کے لےے پیر کو مسلسل73 وےں روز بھی وادی کشمیر کے تمام دس اضلاع میںکرفےو اور دےگر پابندےاں جاری رکھےں جس سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہےں۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق ہڑتال اور کرفےو کی وجہ سے تمام تجارتی مراکز ، بازار ، پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے بند رہے ۔ قابض انتظامےہ نے شوپےاںمیں لوگوں کو بھارت مخالف مظاہروں اور احتجاجی مارچ سے روکنے کیلئے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کررکھی ہے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران جھوٹے الزامات کے تحت کم سے کم 56 نوجوانوںکو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ادھر نامعلوم افراد نے بھارت نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع اسلام آباد کے صدر کے حفاظتی گارڈز سے ہتھیار چھین لئے ۔