سری نگر ۔ 07 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے محمد مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیر کا بنیادی ستون اور آزادی کی علامت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ انکی جدوجہد ہر مظلوم انسان کی نمائندگی کرتی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک نے پارٹی کے مرکزی دفتر پر منعقدہ اجتماعی فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد مقبول بٹ ایک نظریہ ساز قائد، ایک مخلص مزاحمت کار اور ایک اعلیٰ دانشور تھے جنہوں نے اپنے جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کا خواب دیکھا ، اس خواب کی تکمیل کیلئے جدوجہد کی اور اسی راہ عزیمت میں اپنی جان کانذرانہ پیش کیا ۔