27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںمقدمہ قتل میں 14سال بعد گرفتار ہونے والے اشتہاری کو عمرقید اور...

مقدمہ قتل میں 14سال بعد گرفتار ہونے والے اشتہاری کو عمرقید اور 10 لاکھ روپے معاوضہ کا حکم

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 29 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج رانا تنویر احمدنے تھا نہ ڈجکوٹ کے مقدمہ قتل میں 14سال بعد گرفتار ہونے والے اشتہاری کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور 10 لاکھ روپے معاوضہ کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق، ملزم ممتاز حسین عرف مٹھو جٹ سکنہ چک نمبر 92 گ ب نے 9۔اگست 2009 کو کیبل تار لگانے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اصغر علی نوجوان کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا مگر ملزم روپوش ہوگیا جس پر اسے اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

تاہم پولیس نے 14سال بعد ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔ آج اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فاضل جج رانا تنویر احمد نے جرم ثابت ہونے پر ملزم ممتاز حسین عرف مٹھو جٹ کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 بی کے تحت عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔ عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 544۔اے کے تحت 10لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ معاوضہ کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو 6ماہ کی اضافی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589838

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں