فیصل آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ زرعی ترقی اور غذائی اجناس کی بمپر کراپس کے حصول کے لئے جعلی زرعی مداخل فروخت کرنے والے مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے جبکہ مقررہ قیمت سے زائد پر زرعی مداخل فروخت کرنے والے ڈیلرز سے …
مقررہ قیمت سے زائد پر زرعی مداخل فروخت کرنے والے ڈیلرز سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،ترجمان محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ زرعی ترقی اور غذائی اجناس کی بمپر کراپس کے حصول کے لئے جعلی زرعی مداخل فروخت کرنے والے مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے جبکہ مقررہ قیمت سے زائد پر زرعی مداخل فروخت کرنے والے ڈیلرز سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ادویات اور کھادوں میں ملاوٹ کر نے والے بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ادویات اور کھادیں فروخت کر نے والے ڈیلرز کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اس لئے جہاں کہیں کوئی خرابی پائی گئی وہاں فوری ایکشن یقینی بنانے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔








