مقررہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصولی ہماری حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پائیدار اقتصادی بحالی کا ثبوت ہے،وزیراعظم عمران خان

50
وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں" فائٹ بیک" کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال میں مقررہ ہدف سے زیادہ اور 4732 ارب روپے کی تاریخی ٹیکس وصولی کی صورت میں ایف بی آر کی کارکردگی ہماری حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پائیدار اقتصادی بحالی کا ثبوت ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مالی سال 21-2020کے دوران 4732 ارب روپے کی ٹیکس وصولی مقررہ ہدف 4691 ارب روپے سے 18 فیصد زیادہ ہے ۔ اس سلسلہ میں ایف بی آر کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کارکردگی ہماری حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پائیدار اقتصادی بحالی کا ثبوت ہے۔