مقررین کا یوشی میں دو روزہ چین۔جنوبی ایشیا تعاون فورم کے موقع پر چین۔جنوبی ایشیا میڈیا فورم سے خطاب

71
China
China

یوشی (چین) ۔ 11 جون (اے پی پی) چین اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی ذرائع ابلاغ کی نمایاں شخصیات،حکومتی نمائندوں اور سفارتکاروں نے میڈیا کے شعبہ میں تعاون کے ذریعے عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں اقتصادی و سماجی ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے جدید، مسابقانہ اور مو¿ثر میڈیا وقت کی ضرورت ہے‘ میڈیا کے شعبہ میں قریبی تعاون کو فروغ دینے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چین اور جنوبی ایشیا کے ممالک کو مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے منگل کو چین کے صوبہ یونان کے سیاحتی مقام یوشی میں دو روزہ چین۔جنوبی ایشیا تعاون فورم کے موقع پر چین۔جنوبی ایشیا میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیا ممالک کے سینئر صحافیوں اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔چینگ دو میں پاکستانی قونصل جنرل محمد مدثر ٹیپو نے ہمہ جہت علاقائی ترقی کے لئے مضبوط تعاون پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں اطلاعات سوشل میڈیا سے منسلک اربوں لوگوں کے پاس لمحوں میں پہنچ جاتی ہیں اس لیے بیانیہ کو محتاط اور منصفانہ انداز میں تشکیل دینا بہت اہم ہے۔