کوالالمپور ۔ 06 مئی (اے پی پی) ملائشین پام آئل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی کی صورتحال ہے۔ برسا ملائشیا ڈیری ویٹیوز ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران پام آئل کے رواں سال جولائی میں ترسیل کے معاہدے 1.7 فیصد اضافے سے 2578 رنگٹ فی ٹن میں طے پائے۔ ڈالر کے مقابلے میں رنگٹ کی شرح تبادلہ 0.2 فیصد کی کمی سے 4.3350 رنگٹ تک آ گئی۔