کوالالمپور ۔ 30 مئی (اے پی پی) ملائشین پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں امریکی سویا بین تیل کے نرخ بڑھنا اور ملائشین رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی آنا ہے۔ بُرسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کی خریداری کے سودے 2104 رنگٹ (501.91ڈالر) فی ٹن طے پائے جو 21 مئی کے بعد پام آئل کے بلند ترین نرخ ہیں۔