ملائیشیا سے ترسیلات زر میں مالی سال 2018-19 ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران 37.27 فیصد اضافہ

70
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) ملائیشیا سے ترسیلات زر میں مالی سال 2018-19 ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران 37.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2018ءسے مئی 2019ءتک ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 1438.58 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھیجا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 37.27 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 مہینوں میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 1048.02 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ مئی 2019ءمیں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیو ںنے 175.91 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک بھجوایا، گزشتہ سال مئی میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 117.66 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ ملائیشیا سے قانونی طریقے سے زرمبادلہ ملک بھجوانے کے لئے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔