ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا کا کوالالمپور میں پام آئل کانفرنس سے خطاب

107

اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) ملائیشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ چار علاقوں کے سنگم پر واقع اس کے جغرافیائی محل و قوع کی حیثیت سے پاکستان توانائی کوریڈور اوراقتصادی مرکز ہے، ملائیشین تاجروں کو پاکستان کی اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات کوالالمپور میں پام آئل کانفرنس 2018ءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس کا اہتمام ملائیشیاءمیں پاکستانی سرمایہ کاروں نے کیا تھا۔ کانفرنس میں پاکستان، ملائیشیائ، چین، سنگا پور، جنوبی کوریا، ہالینڈ، اور ناروے کے تاجروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔