ملائیشیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز

114
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

بیجنگ۔12اپریل (اے پی پی):کوالالمپور میں چائنا  میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریاتی سرگرمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملائیشیا کے مین سٹریم میڈیا پر دس اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں شی جن پنگ کے ثقافتی  جذبات ،غربت سے باہر نکلنا اور ابھرتا ہوا چین شامل ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے  شعبہ تشہیرکے نائب سربراہ اور چائنا  میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے  اس موقع پر ورچوئل خطاب میں کہا کہ   2024 میں صدر شی جن پنگ  نے وزیر اعظم انور ابراہیم کے  ساتھ   مذاکرات کے دوران  چین ملائیشیا  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ، اپنے اپنے  ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد کرنے اور علاقائی خوشحالی اور استحکام میں نئے اور زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی تجویز پیش کی  ۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ  دونوں ممالک کے رہنماؤں  کی لیڈرشپ میں چین ملائیشیا  تعلقات نئے دور میں روشن مستقبل کی جانب  گامزن ہوئے  ہیں۔ اعلیٰ معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات چین اور ملائیشیا کے درمیان عوامی تبادلوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے سازگار ہے۔