ملائیشیا نے جاپان کو 3-1 گولز سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی

84

ایپوہ ۔ 06 مئی (اے پی پی) چھبیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں میزبان ملائیشیا نے جاپان کو 3-1 گولز سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ملائیشیا میں منعقدہ ایونٹ میں ہفتہ کو پانچویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں میزبان ملائیشین ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جاپان کو 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا کر فتح اپنے نام کی، ملائیشین کھلاڑی حاذق نے میچ کے 8ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، تین منٹس بعد ملائیشیا کے فرحان نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، 28ویں منٹ میں جاپان کے کیٹو تناکا نے گول کر کے مقابلہ 2-1 گولز کر دیا،