کوالالپور ۔ 11 نومبر (اے پی پی) ملائیشیا کی اقتصادی ترقی کی شرح 4.3فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو متوقع اندازوں سے زیادہ ہے۔ بینک نگارا کی طرف سے جاری اعداد وشمار میں کہاگیا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح 4.3فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے قبل اقتصادی تجزیاتی ادارے بلوم برگ نے یہ شرح 4رہنے کی پیش گوئی کی تھی