اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):ملائیشیا کی 66ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پرملائیشین ہائی کمیشن کے زیر اہتمام سائیکلنگ ریس کا انعقاد ہوا۔ شرکا نے ملائیشین ہائی کمیشن سے فیصل مسجد تک 14 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اس موقع پر ملائیشین ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان مہمان خصوصی تھے۔
اسلام آباد میں ملائیشیا کے ہائی کمیشن نے ملائیشیا کی 66ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر مرڈیکا اسلام آباد فن رائیڈ 2023 کا انعقاد کیا۔ اسلام آباد میں ملائیشیا کے ہائی کمیشن نے اپنے سپورٹس اینڈ ریکریشن کلب (کیلاب ایس ٹی ایم آئی) کے تحت وزارت خارجہ امور خواتین کی ایسوسی ایشن، ملائیشیا کے تعاون سے اسلام آباد میں پہلی مرتبہ مرڈیکا اسلام آباد فن رائیڈ 2023 کا انعقاد کیا۔
یہ تقریب 31 اگست 2023 کو ملائیشیا کے 66 ویں یوم آزادی کی یاد میں ایک ماہ کی طویل تقریبات کا حصہ تھی۔اس تقریب میں 40 شرکاجن میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان، حکام اور عملے کے ساتھ، ساتھ ہائی کمیشن کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ انڈونیشیا کے سفارت خانے کے ڈیفنس آفس کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پرواکیلان اسلام آباد کی صدر میڈم امیلیا امانی لی نے ملائیشین ہائی کمیشن کی چانسری بلڈنگ میں فلیگ آف کیا۔
شرکانے ہائی کمیشن سے فیصل مسجد تک سائیکل چلائی۔ کل فاصلہ 14 کلومیٹر تھا۔ تقریب کے اختتام پر اپنے تاثرات میں، سفیر محمداظہر مزلان نے تقریب کے کامیاب انعقاد میں کلیاب ایس ٹی ایم آئی کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا۔ سفیر نے پاکستان میں ملائیشین کمیونٹی کے درمیان تعلق اور برادری سے چلنے والے پروگرام کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی تقریب کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مرڈیکا فن رائیڈ 2023 پاکستان میں ملائیشیا کے مدنی ماہ آزادی کی تقریبات کے لیے متعدد خصوصی پروگراموں میں سے ایک ہے۔ اس تقریب نے پاکستان میں ملائیشیا کے باشندوں خصوصاً نوجوان نسلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ ملائیشین اور پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے درمیان تعلقات اور اتحاد کو مزید مضبوط کیا۔تقریب کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کوریج فراہم کرنے پر سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔