ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں، وزیر مملکت زرتاج گل کا ٹویٹ

60

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ بدھ کو ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں زرتاج گل نے کہا کہ مہاتیر محمد کو سلام پیش کرتی ہوں کہ جس بہادری سے انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔