ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے اعزاز میں ایوان وزیراعظم میں باضابطہ استقبالیہ تقریب، وزیراعظم عمران خان نے پرتپاک خیرمقدم کیا

97
APP07-22 ISLAMABAD: March 22 – Prime Minister of Malaysia Dr. Mahathir Bin Mohamad reviews Guard of Honor in the federal capital. APP

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے اعزاز میں جمعہ کو ایوان وزیراعظم میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ ملائیشیا کے وزیراعظم ایوان وزیراعظم پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وہ سلامی کے چبوترے پر پہنچے تو دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے ارکان کو اپنے ملائیشیا کے ہم منصب سے متعارف کرایا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم سے تعارف کرایا۔