
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد جمعہ کو ایوان صدر پہنچے تو ان کا نہایت پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر کے مرکزی دروازے پر ان کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دو بچوں نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو گلدستے پیش کئے۔ بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈاکٹر مہاتیر محمد نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔