ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمدکا سابق حکومت کے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان

کوالالمپور۔13 اگست(اے پی پی) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سابقہ ملکی حکومت کے دور میں طے پانے والے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے منسوخ کر دیئے جائیں گے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اپنے پہلے دورہ چین سے قبل ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ بات چیت میںملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات …

کوالالمپور۔13 اگست(اے پی پی) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سابقہ ملکی حکومت کے دور میں طے پانے والے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے منسوخ کر دیئے جائیں گے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اپنے پہلے دورہ چین سے قبل ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ بات چیت میںملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، تاہم بیجنگ حکومت کے ساتھ فقط ایسے معاہدے کیے جائیں گے جو ملائیشیا کے مفاد میں ہوں گے، چین انفراسٹرکچر کے شعبے میں ملائیشیا میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

مزید خبریں