ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے ایوان وزیر اعظم کے سامنے سبزہ زار میں صنوبر کا پودا لگایا

140
APP06-22 ISLAMABAD: March 22 – Prime Minister of Malaysia Dr. Mahathir Bin Mohamad plants a sapling in the federal capital, accompanied by Prime Minister Imran Khan. APP

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے ایوان وزیر اعظم میں پودا لگایا جو علامتی طور پر پاک ملائیشیا گہرے دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں ایوان وزیر اعظم میں ملائشیائی وزیر اعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس کے اختتام پر ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے ہمراہ ایوان وزیر اعظم کے سامنے سبزہ زار میں صنوبر کا پودا لگایا ۔