اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملائیشین جیلوں سے رہائی پانے والے 320 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے(کل) بدھ کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ رہائی پانے والے پاکستانی دونوں ملکوں کے مابین براہ راست پروازیں منسوخ ہونے کے باعث وہاں پھنسے ہوئے تھے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ملائیشیا کی جیلوں میں 320 سے زائد پاکستانی جو اپنی قید و سزا کی مدت پوری کر چکے ہیں لیکن رواں سال فروری میں علاقائی صورتحال کی وجہ سے دونوں ملکوں کے مابین براہ راست پروازیں منسوخ ہونے کے باعث وہاں اب تک پھنسے ہوئے ہیں۔