ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

67

کوالالمپور ۔ 7 مارچ (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کی طلب میں تیزی کی پیش گوئی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے مئی کے لیے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2478 رنگٹ (635 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل 33365 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔