ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

80

کوالالمپور ۔ 18 اگست (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا اور چین میں متبادل خوردنی آئلز کے نرخوں میں اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کے لیے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 2238 رنگٹ (545.19 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 37337 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔