کوالالم پور ۔ 26 نومبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 1 فیصد کے قریب اضافہ ہوا جس کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کیلئے سودے 0.9 فیصد بڑھ کر 3031 رنگٹ (680.66 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں 25 ٹن وزن کی حامل کل 38445 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو کہ 2015 ءکی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے کم ہے۔