کوالالمپور ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری کے لیے سودے 1.3 فیصد کم ہوکر 2148 رنگٹ (514.74 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 31ہزار 166 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔