کوالالمپور ۔ 22 دسمبر (اے پی پی)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 1.3 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی سویا آئل کے نرخ کم ہونا ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے مارچ کے لیے سودے 1.3 فیصد کمی کے ساتھ 2157 رنگٹ (516.15 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 29780 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔