ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

63

کوالالمپور ۔ 19 جنوری (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اپریل کے لیے سودے 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 2226 رنگٹ (541.61 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 37341 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔