ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

101

کوالالمپور ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 1.4فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے ۔ برسا ڈیریوٹیو ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کیلئے سودے 0.8 فیصد بڑھ کر 3073 رنگٹ 688ڈ الر فی ٹن رہے ۔ مارکیٹ میں 25 ٹن وزن کی حامل 47834گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو 2015ءکی یومیہ اوسط 44600گانٹھ سے زیادہ ہے ۔