ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

70

کوالالمپور ۔ 8 جون (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ دوہفتوں کی کم ترین سطح پر رہے جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور آئل کی برآمد میں کمی ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اگست کے لیے سودے 1.4 فیصد کم ہوکر 2027 رنگٹ (487.61 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔